حکومت کا جانا ٹھہر چکا، جلد حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے، قمر زمان کائرہ بھی میدان میں آگئے

حکومت کا جانا ٹھہر چکا، جلد حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے، قمر زمان کائرہ ...
حکومت کا جانا ٹھہر چکا، جلد حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے، قمر زمان کائرہ بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنمااورسابق وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نےکہاہے کہ اب حکومت کا جانا ٹھہر چکاہے ،  اس کے لیے اے پی سی بلائی گئی ہے، ہمیں توقع ہے جلد ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی حالت میں بہتری آئی ہے جب کہ حکومت سمجھ رہی ہے کورونا کی طرح عوام کی حالت میں بہتری آئی ہے جوغلط ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس چیز پر نوٹس لیتے ہیں وہ چیز مارکیٹ سے غائب ہوجاتی ہے یا مہنگی ہو جاتی ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ہم نے 5 ہزار ارب روپے کا قرضہ ادا کیا، حکومت یہ نہیں بتاتی کہ اتنے عرصے میں کتنا قرضہ لیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ جتنا ٹیکس2018میں ن لیگ کی حکومت نے اکٹھا کیا، موجودہ حکومت اتنا بھی نہیں کر سکی،اب حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے  ،  اس کے لیے اے پی سی بلائی گئی ہے، ہمیں توقع ہے جلد ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔