پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی۔۔۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے خوشخبری سنا دی

پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی۔۔۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ...
پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی۔۔۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا اور نئی توانائی پالیسی سے شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور توانائی کے شعبے میں پاک ترکی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے نئی قابلِ تجدید توانائی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا 2030 تک انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ30 ہوگا اور پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ نئی توانائی پالیسی سے شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ ترکی اورپاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون وشراکت جاری رہے گا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔