لوٹ ماراورکرپشن سے قوم کی ہڈیاں تک نچوڑلینے والے کہتے ہیں کہ ۔۔۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اپوزیشن پر برس پڑیں

لوٹ ماراورکرپشن سے قوم کی ہڈیاں تک نچوڑلینے والے کہتے ہیں کہ ۔۔۔ترجمان پنجاب ...
لوٹ ماراورکرپشن سے قوم کی ہڈیاں تک نچوڑلینے والے کہتے ہیں کہ ۔۔۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اپوزیشن پر برس پڑیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ لوٹ ماراور کرپشن کے ذریعے قوم کی ہڈیاں تک نچوڑلینے والے کہتے ہیں کہ احتساب نہیں ہونا چاہیے،وزیر اعظم عمران خان بر ملا کہہ چکے ہیں کہ ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اپوزیشن کا مالی بحران شدید ہو رہا ہے اور انشا اللہ اب اس کے ریکارڈ بھی ٹوٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا کیلئے جاری اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں حلف دے کرگئےکہ وہ طلب کرنےپرپاکستان واپس آ جائیں گےلیکن کمٹمنٹ پوری نہ کرنےکی وجہ سےاشتہاری ہوچکےہیں،حکومت ان کی واپسی کیلئے قانون کے مطابق پیشرفت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کی قیادت چاہتی ہے کہ لوٹ مار او رکرپشن کرنے پر انہیں ماضی کی طرح بالکل بھی نہ پوچھا جائے اورادارے ان کے خلاف بالکل بھی حرکت میں نہ آئیں،اگر آج احتساب نہ ہو سکا توپھر کبھی بھی نہیں ہوسکے گا، وزیراعظم عمران خان تویہاں تک کہہ چکے ہیں کہ احتساب کے اصولی نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اس کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،اگرہمیں ملک کوآگے لے کرجانا ہے توہمیں کڑے احتساب کے عمل کی مثالیں قائم کرنا ہو ں گی۔انہوں نے رہنماؤں کو پنجاب حکومت کے مختلف منصوبوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ معیشت کی صورتحال میں جیسے جیسے بہتری آ رہی ہے اس کے فوائد عوام تک بھی منتقل کئے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -