دنیا کا تیز ترین انسان کورونا سے نہ بھاگ سکا، یوسین بولٹ آخر اپنی کس چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے؟

دنیا کا تیز ترین انسان کورونا سے نہ بھاگ سکا، یوسین بولٹ آخر اپنی کس چھوٹی سی ...
دنیا کا تیز ترین انسان کورونا سے نہ بھاگ سکا، یوسین بولٹ آخر اپنی کس چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے تیز ترین انسان قرار پانے والے یوسین بولٹ کورونا سے نہ بھاگ سکے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ روز پہلے جمائیکن سٹار نے اپنی 34 ویں سالگرہ کی پارٹی دی تھی جس میں ان کے دوستوں نے شرکت کی۔ پارٹی کے کچھ عرصے بعد دنیا کے تیز ترین انسان میں کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ کرایا تو مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

دوسری جانب یوسین بولٹ نے پیر کے روز ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے کورونا پازیٹو ہونے کے بارے میں بتایا ہے۔ سپرنٹر نے بتایا کہ انہوں نے ہفتہ کے روز اپنا ٹیسٹ کرایا تھا، انہیں ابھی تک کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ یوسین بولٹ نے 2009 میں 100 میٹر کا فاصلہ 9.58 سیکنڈز میں طے کرکے دنیا کا تیز ترین انسان ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان کی دوڑنے کی اوسط رفتار 37 کلومیٹر سے زیاہ ہے جبکہ وہ 23.45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -