"ایک بار ہاتھا پائی میں اس کا دانت اور میری ناک ٹوٹ گئی تھی" ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید کا پولیس کو بیان

"ایک بار ہاتھا پائی میں اس کا دانت اور میری ناک ٹوٹ گئی تھی" ڈاکٹر ماہا کے دوست ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والے تھے، دونوں میں پیار بھی تھا اور جھگڑے بھی ہوتے رہتے تھے۔

جنید کے مطابق ایک بار ان کی شدید ہاتھا پائی ہوئی جس میں ڈاکٹر ماہا کا ایک دانت ٹوٹ گیا جبکہ اس کا اپنا ناک فریکچر ہوا تھا۔ جنید کے مطابق ماہا نے اس سے بھی پستول مانگا تھا لیکن اس نے یہ سوچ کر نہیں دیا کہ کہیں وہ مجھے ہی قتل نہ کردے۔

ڈاکٹر ماہا کے دوست نے بتایا کہ جس دن اس نے خود کشی اس دن وہ مصروفیت کا بہانہ کرکے کسی اور دوست کے ساتھ چلی گئی تھی۔ ڈاکٹر ماہا اپنے دوسرے دوست کے ساتھ ہسپتال سے گئی اور اس کے گھر 4 گھنٹے گزارے۔ پولیس نے اس شخص کی تلاش شروع کردی ہے جس نے خود کشی والے دن ڈاکٹر ماہا کو ہسپتال سے پک کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -