ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج صبح سے ہی ستاروں کی چال آپ کے حق میں رہے گی ا ٓپ جس بھی نیت سے قدم اٹھائیں گے وہ کام ہو جائے گا۔ آج کا دن مالی لحاظ سے غیر متوقع فائدے بھی دے گا ان شاءاللہ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے ان کو اپنے معاملات میں خاطر خواہ بہتری ملنے کا واضح امکان ہے اور بلاک رقم کی واپسی کے علاوہ مستقبل کے حوالے سے اچھی خبریں مل رہی ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی بھی طرف سے آج کوئی رکاوٹ نہیں ہے آپ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں اور آج کا دن گھریلو حوالے سے بھی غیر متوقع طور پر بہتری کو ظاہر کر رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ بیمار ہیں وہ سورة رحمن کی تلاوت دن میں کریں یا ایک بار ضرور سنیں لازمی ہے آج ویسے بدنظری جیسی کیفیت بھی ہے۔ آپ ہو سکے تو دس کلو آٹا صدقے میں دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
خواتین اپنی صحت کا صدقہ لازمی دیں اور جو نوکری پیشہ ہیں ان کے لئے آج بڑا ہی اچھا دن رہے گا۔ آج آپ کی ایک دلی مراد پوری ہو گی اور ایک بڑا چانس مل سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
سورة کوثر کی تلاوت کرتے رہنے کا مشورہ ہے۔ اس سے ان شاءاللہ بہت سے بگڑے ہوئے کام سنور جائیں گے۔ آج کا دن ویسے تو نحوست کم ہونے کے اشارے دے رہا ہے مگر ابھی پوری طرح نہیں۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو پریشانیاں چل رہی تھیں وہ عارضی ہیں اب ان کے ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے آج کا دن آپ کو ان شاءاللہ بہتری کی جانب لے کر جائے گا۔ آج آپ کی بڑی کامیابی نظر آتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جس بھی طرح کے معاملات کا آپ شکار ہیں وہ اب حل ہونے کے قریب ہیں آج کا دن اللہ نے چاہا تو آپ کو آسانیاں فراہم کرے گا انجان جگہ سے مدد مل سکتی ہے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کسی بھی طرح اپنے معاملات کو ٹھیک کریں اور جلد کریں وقت کم اور مقابلہ سخت ہے آج کا دن اچھا اور آپ کی محنت اور لگن کو مانگ رہا ہے۔ جب کہ آپ دوسرے کاموں میں الجھے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی کام کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ جلد کریں وقت اچھا ہے اور تیزی سے آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ آج آپ کو ایک بڑی آفر ملنے کا بھی امکان ہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کاروبار لوگ آج اپنے کام میں تیزی لا سکتے ہیں مزید سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں اور جو لوگ بیمار ہیں وہ صرف دو غریبوں کو کھانا کھلا دیں پھر خدا کی مہربانی کو دیکھیں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اتنی جلد بازی اچھی نہیں صبر سے کام لیں آج آپ کی ضرورت بھی پوری ہو گی اور آپ کی گھریلو زندگی میں سکون کا سانس بھی نصیب ہوگا اور ایک بند سلسلہ دوبارہ چلنا شروع ہوگا۔