محنت سے شوبز میں مقام حاصل کیا ہے، ماڈل دعا خان

محنت سے شوبز میں مقام حاصل کیا ہے، ماڈل دعا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فیشن انڈسٹری میں نوواردماڈل دعاخان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ آج کل مقابلہ بازی کا دور ہے آپ اس میں انٹری کرکے ماڈل تو بن جاتے ہیں مگر شہرت قسمت سے ہی ملتی ہے۔دعاخان نے کہاکہ انہیں آغاز میں ہی اچھے فیشن شوز او کمرشلز مل گئیں جن میں کام کرکے پہچان بنالی ہے۔ کہاکہ فیشن انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا ایونٹ آرگنائزر و پرموٹر نوید خا ں کے سرجاتا ہے۔
جنہوں نے آغاز میں ہی انہیں پراجیکٹ دئیے اور ریمپ واک کروائی۔دعاخان نے کہاکہ وہ اپنے اس نام کو قائم رکھنے کے لئے سخت محنت کریں گی اور اپنے محسنوں کو نہیں بھولیں گی جنہوں نے ان کی رہنمائی کی بہت جلد میں فیشن انڈسٹری کے بڑے پراجیکٹ میں نظر آؤں گی۔

مزید :

کلچر -