لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایک دھوکہ ہے جہاں فالورز، لائیکس اور کمنٹس خریدے جاتے ہیں۔انعم تنویر کا اپنے ایک انٹرویو میں اس سلسلہ میں مزید کہنا تھا فیصل قریشی کے مقابلے میں کوئی بھی نئی لڑکی کے لاکھوں اور کروڑوں فالوورز ہوتے ہیں، فیصل قریشی نے شو بز انڈسٹری کو 50 سال دیئے ہیں، انہوں نے بہت زبردست کیریئر گزارا ہے، در حقیقت سوشل میڈیا پر زیادہ تر وہ فنکار نظر آتے ہیں جن کو ڈراموں اور فلموں میں کام نہیں ملتا۔
ہ سوشل میڈیا سٹار بن جاتے ہیں۔انعم تنویر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فنکار تخلیقی ذہن کا مالک ہوتا ہے، کورونا وائرس نے اسے پنجرے میں بند کر دیا ہے۔، مجھے کوروناوائرس کی وجہ سے چند فوائد حاصل ہوئے، میں نے گزشتہ تین چار سال ڈراموں کی شوٹنگ میں بہت مصروف گزارے۔
، گھر پر صرف سونے کے لئے آتی تھی۔اْن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے وزن پر توجہ دی اور کافی حد تک کم کیا ہے، مجھے لگتا ہے میں اب بھی بہت موٹی ہوں اس لئے گھر میں لاک ڈاؤن کے