بجلی کے زائد بل غریب کی جیب پر ڈاکہ، پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ نکل گیا: شیخ رشید 

بجلی کے زائد بل غریب کی جیب پر ڈاکہ، پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ نکل گیا: شیخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمرانوں کا عذاب ہے، سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے، تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنیوالا ہے، ملک کا معاشی اور PDM کا سیاسی دیوالیہ ہو گیا ہے۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہیں جو پہلے ہی خالی تھیں، 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ چور نعرے سے خوفزدہ وزراء  باہر نہیں نکل رہے اور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔
 شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -