اقتدار وسیاست کی جنگ نہیں قوم کو سیلاب متاثرین پر توجہ دینی چاہیے، خواجہ آصف
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین فاقوں اور بیماریوں میں مبتلا ہیں، مشکلات کا شکار ملک مدد کیلئے پکاررہا ہے، اقتدار وسیاست کی جنگ نہیں قوم کو متاثرین پر(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
توجہ دینی چاہیے، منگل کو اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وطن عزیز کا بیشتر حصہ خصوصاً پسماندہ علاقے سیلاب سے تباہ ہوچکے ہیں، سیلاب اور بارشوں کے باعث کروڑوں لوگ بے گھر ہیں پوری قوم کو صرف سیلاب متاثرین پر توجہ دینی چاہیے۔
خواجہ آصف