عمرا خان پر مقدمہ پاکستان کاقانونی، عدالتی معاملہ امریکہ غیر جانبدار انہ کارروائی کی جائے: اقوام متحدہ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عمران خان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمے کو پاکستان کا قانونی اور عدالتی معاملہ قرار دیتے ہوئے اس پر رد عمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کا براہ راست امریکہ سے تعلق نہیں ہے۔پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ وہ ان مقدمات کے بارے میں رپورٹس سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قانون اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ براہ راست امریکا سے متعلق معاملہ نہیں ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کسی ایک سیاسی رہنما یا جماعت کے مقابلے میں کسی دوسرے سیاسی قائد یا پارٹی کے حامی یا مخالف نہیں ہیں۔نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوری، آئینی اور قانونی اقدار و روایات کو پرامن طور پر برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکہ
نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ عمران خان کیخلاف درج گئے مقدمات سے آگاہ ہے اور انہوں نے ایک مستند، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ قانونی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل پرسکون ماحول، تناؤ، کشیدگی کو کم کرنے، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے حق کے احترام پر زور دیتے ہیں۔
اقوام متحدہ