موجودہ سیاسی صورتحال میں رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ سیاست دانوں کے غیر زمہ درانہ رویے کی وجہ سے آے روز عدالتوں کو از خود نوٹس لینا پڑ رہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجاے اور اپنے سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں حل کرنے کی بجاے پارلیمنٹ سے باہر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کیا جاے اور کوشش کی جاے کہ ہمارے سیاسی رویے اس حد تک جارحانہ نہ ہو جایں کہ عدالتوں کو سٹے آڈر دینا پڑے سیاست میں روداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جاے۔
فرید پراچہ