قوم سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرے،جواد نقوی

قوم سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرے،جواد نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار)تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ جواد نقوی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے کئی علاقوں میں بہت ہی نقصان دہ صورتحال ہے، اس دفعہ سیلاب نے محروم علاقوں کی طرف رخ کیا ہے، ان علاقوں میں چونکہ گھر کچے ہوتے ہیں، استحکام نہیں ہوتا، تھوڑے سے ریلے سے بھی بہت نقصان ہو جاتا ہے،قوم متاثرین کی ضروریات کو پورا کرے ان کو خوراک کی ضرورت ہے، لباس کی ضرورت ہے، کیونکہ ان کا سب کچھ پانی میں بہہ چکا ہے۔