این اے 246،عمران خان  کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلیں مسترد

  این اے 246،عمران خان  کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)این اے 246 کراچی جنوبی کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کی اپیلیں مسترد کردیں۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے 9 حلقوں میں انتخابات کا اعلان کیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اور تمام 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 8 حلقوں سے کاغذات منظور اور فیصل آباد کی نشست پر مسترد کردیئے گئے تھے۔ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی نے این اے 246 پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں اعتراض کرتے ہوئے اپیلیں دائر کی تھیں، جو مسترد کردی گئی ہیں۔الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف درخواستوں میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، الیکشن ٹریبونل نااہلی کا فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں، پارلیمنٹیرینز کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ الیکشن کمیشن یا ٹریبونل کا اختیار نہیں۔
 اپیلیں مسترد

مزید :

صفحہ اول -