کہنی کی انجری کے باعث ثانیہ مرزا یوایس اوپن سے دستبردار

کہنی کی انجری کے باعث ثانیہ مرزا یوایس اوپن سے دستبردار
کہنی کی انجری کے باعث ثانیہ مرزا یوایس اوپن سے دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کہنی کی انجری کے باعث یوایس اوپن سے دستبردار ہوگئیں،بھارٹی سٹار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسکین سے انجری کی شدت کا علم ہوا۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ 2 ہفتے قبل کینیڈا میں کھیلتے ہوئے کہنی کی تکلیف کا شکار ہوئیں مگر یہ معلوم نہیں تھا کہ مسئلہ سنجیدہ قسم کا ہوگا، گزشتہ روز اسکین سے انجری کی شدت کا علم ہوا، جس کو ٹھیک ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، اسی وجہ سے میں یو ایس اوپن میں شریک نہیں ہوں گی ،انہوں نے مزید کہا کہ اس انجری نے میرے ریٹائرمنٹ پلان کو بھی متاثر کیا ہے۔