” صارفین کو تصحیح شدہ نئے بل جاری کیئے جائیں گے “لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے صارفین کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا 

Aug 24, 2022 | 03:52 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی بلوں کے ایشو کے حل تک صارفین کے کنکشن کاٹنے سے روک دیا گیاہے ۔
لیسکو حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو روز تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ، ٹیکسز کا معاملہ طے ہو جائے گا ، صارفین کو تصحیح شدہ نئے بل جاری کیئے جائیں گے ، صارفین کو تین روز کا ریلیف دے رہے ہیں، جو صارف بل جمع کروا چکے ہیں ان کے اگلے بل میں رقم ایڈجسٹ کی جائے گی ، وزارت پاور کمیٹی کل تک نوٹیفکیشن جاری کر دے گی ۔

مزیدخبریں