مجھے خواتین میں کشش محسوس ہوتی ہے، جب جنس طاقت یا بلیک میل کرنے کےلئے استعمال ہوتی ہے تو یہ خدا کے تحفوں میں سے ایک کا غلط استعمال ہے

 مجھے خواتین میں کشش محسوس ہوتی ہے، جب جنس طاقت یا بلیک میل کرنے کےلئے ...
 مجھے خواتین میں کشش محسوس ہوتی ہے، جب جنس طاقت یا بلیک میل کرنے کےلئے استعمال ہوتی ہے تو یہ خدا کے تحفوں میں سے ایک کا غلط استعمال ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مترجم:علی عباس
قسط: 56
لاتویا کو کہا گیا کہ وہ چیخ و پکار شامل کرے جس سے گیت کا آغاز ہوگا۔۔۔ میں تسلیم کرنا چاہتا ہوں کہ یہ گلوکاری کے کیریئر کا بہت زیادہ پُراسرار آغاز نہیں تھا لیکن وہ اس شعبے میں نووارد تھی۔ اُس نے کچھ اچھے گیت گائے تھے اوروہ کامیاب ہوئے تھے۔ ہماری منشاءتھی کہ خواب کا محض آغاز ہو اور سننے والا حیران ہو کہ یہ خواب تھا یا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق تھا۔ میرا خیال تھا کہ اس تاثر کو ہم نے حاصل کرلیا تھا۔ 
"Heartbreak Hotel"‘ اُن تمام گیتوں میں سب سے زیادہ بلند ہمت تھا جو میں نے کمپوز کئے تھے۔ میرا خیال ہے کہ میں نے بہت ساری جہتوں پر کام کیا تھا۔ آپ اس پر ناچ سکتے تھے، اس کے ساتھ گنگنا سکتے تھے، اس سے خوفزدہ ہو سکتے تھے اور محض سُن سکتے تھے۔ میں نے غیر ارادی طور پراس میں پیانو اور سیلو سوڈا کا مدھم سُر شامل کر دیا تھا جس کا اختتام مثبت ہوتا تھا اور یہ سامع کو یقین دلاتا تھا، کسی کو ڈرانے کی کوئی وجہ نہیں ہے اگر آپ کے پاس اُسے وہاں سے محفوظ واپس لانے کے لئے کچھ نہیں ہے جہاں آپ اُسے اپنی آواز کے ذریعے لیکر گئے تھے۔"Heart break Hotel" میں انتقام کا عنصر شامل تھا اور میں انتقام کے نظریہ سے حیران ہوا تھا۔ اس شعبے میں بہت سارے ایسے لوگ تھے جو شکار کی تلاش میں تھے۔
اگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس گیت یا بعد ازاں ”بِلی جین“ میں خواتین کو درست طور پر پیش نہیں کیا گیا تھا تو اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ اسے ذاتی رائے سمجھ لیا جائے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ مجھے دونوں جنسوں کے درمیان روابط سے محبت ہے، یہ زندگی کا لازم حصہ ہے اور مجھے خواتین میں کشش محسوس ہوتی ہے۔ میں صرف یہ تصور کرتا ہوں کہ جب جنس طاقت یا بلیک میل کرنے کےلئے استعمال ہوتی ہے تو یہ خدا کے تحفوں میں سے ایک کا غلط استعمال ہے۔
"Triumph" نے ہمیں فیصلہ کُن جوش دیا جو ہمیں ایک ساتھ بہترین شو کرنے کےلئے درکار تھا۔ہم نے معاون اسباب کے بغیر اپنے ٹورنگ بینڈ کے ہمراہ ریہرسل شروع کر دی جس میں گٹار نواز مائیک مکینی اور ڈیوڈ ولیمز شامل تھے جو ہمارے ساتھ سفر کر رہے تھے لیکن اب وہ ہمارے بینڈ کا مستقل رُکن بن چکے تھے۔
 ہمارا بہت جلد شروع ہونے والا دورہ ایک بہت بڑی مہم بننے جا رہا تھا۔ ہمارے پاس خاص ذیلی تاثر تھے جو عظیم شعبدہ باز ڈاگ ہیننگ نے ہمارے لئے ترتیب دیئے تھے۔ میں"Dont Stop" کے فورا بعد دھوئیں کے ملگوبے میں غائب ہونا چاہتا تھا۔ اُسے خاص ذیلی تاثر دینے کےلئے شو کے منتظمین کے ساتھ رابطہ کرنا تھا۔ میں اُس کے ساتھ بات چیت کرکے مسرور ہوا تھا جو ہمارے معمول کا حصہ تھا۔ یہ اُس کے لئے تقریباً نا مناسب معلوم ہوتا تھا کہ وہ مجھے اپنے راز بتاتا اور پیسے سے قطع نظر میں اُسے کوئی ایسی چیز پیش نہیں کر رہا تھا کہ جس کے بدلے میں وہ یہ بتا سکتا تھا۔ میں اس بارے میں پریشان تھا، اس کے باوجود میں یقیناً اپنے شو کو زبردست بنانا چاہتا تھا اور میں جانتا تھا کہ ہیننگ کا تعاون شاندار تھا۔ ہم ارتھ، وائنڈ، فائر اور دی کمانڈرز جیسے بینڈز کے مقابل ملک کے صفِ اول کے بینڈ کا خطاب حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ہم جانتے تھے کہ وہاں ایسے لوگ تھے جو یہ محسوس کرتے تھے کہ جیکسن برادرز دس برس سے موسیقی کی دنیا سے وابستہ تھے اور ختم ہو چکے تھے۔( جاری ہے ) 
نوٹ : یہ کتاب ” بُک ہوم“ نے شائع کی ہے ۔ ادارے کا مصنف کی آراءسے متفق ہونا ضروری نہیں ۔(جملہ حقوق محفوظ ہیں )۔

مزید :

ادب وثقافت -