پنجاب پولیس کا گھر پرچھاپہ، اہلکا ر جاتے ہوئے بھینسیں بھی ساتھ لے گئے‘ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل، معاملہ عدالت پہنچ گیا

پنجاب پولیس کا گھر پرچھاپہ، اہلکا ر جاتے ہوئے بھینسیں بھی ساتھ لے گئے‘ایسی ...
پنجاب پولیس کا گھر پرچھاپہ، اہلکا ر جاتے ہوئے بھینسیں بھی ساتھ لے گئے‘ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل، معاملہ عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھاپے میں شہری کی بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے کے خلاف دائر درخواست پر آر پی او ساہیوال کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمدوحید خان نے وہاڑی کے رہائشی محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے کسی قانونی جوازکے بغیر گھر پر چھاپہ مارا، چادر چاردیواری کے تحفظ کوپامال کیاگیا۔ پولیس جاتے ہوئے بھینسیں اور طلائی زیورات ساتھ لے گئی ۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کسی کے خلاف بڑا الزام بھی ہومگرپولیس کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ چھاپے کے بعد سامان ساتھ لے جائے۔

عدالت نے آر پی او ساہیوال کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 25ستمبر تک ملتوی کردی۔