لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے برق رفتار ایکشن لیتے ہوئے رحیم یار خان کچے میں راکٹ حملے میں ملوث گینگ کو جالیا-پولیس ٹیم کی کاررؤائی سے سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکوبشیر شر مارا گیا -ڈاکو بشیر شر کے5 ساتھی بری طرح زخمی ہوگئے-زخمی ڈاکوؤں میں ثناء اللہ شر، گدا علی، کملو شر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں -پولیس کے جوابی آپریشن میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں -
رحیم یار خان کچے میں گزشتہ رات سے پولیس ایکشن جاری ہے-آخری قاتل تک پیچھا کرنے کا عزم ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز نے بشیر شر کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اورکہاکہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم پورا کریں گے۔ پولیس شہدا ءکی قربانی نہیں بھول سکتے۔