ایشین ہاکی کپ،پاکستان سے عمدہ کھیل کی امید ہے،پی ایچ ایف
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق حسین بگٹی اور جنرل سیکٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ ایشین کپ کے لیے قومی ٹیم آج چین جا رہی ہے، 14ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ ہے ٹیم سے عمدہ کھیل کی امید ہے ہر میچ اہم ہیکہا کہ یہ فیڈریشن اپنے پاوں پر کھڑی ہوگی، فیڈریشن کے پاس اپنا کوئی گراونڈ نہیں، انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے آرمی چیف کی جانب سے تعاون کیا گیا ہے،ہاکی کھلاڑیوں کے کارڈ بن گئے ہیں جن کی بدولت اب اگر کوئی ہاکی پلیئر زخمی ہوا تو اس کا علاج سی ایم ایچ سے ہوگا،انہوں نے کہا کہ جب اپنا گراونڈ ہوگا تو کھلاڑی پورا سال پریکٹس کر سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 25نئی ترامیم کی ہیں۔
، کھلاڑیوں کی سہولیات بڑھانے اور کھلاڑیوں کے اعتراضات دور کرنے کی کوشش کی۔
،ایک ڈیجیٹل میڈیا ہائر کیا جائے گا جس کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی،کلب ہاکی اور ڈومیسٹک ہاکی پر توجہ دی جائے گی، اکیڈمی ہاکی فیڈریشن ہی بنائے گا۔
