فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج، مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالج کے نام
لاہور(خصوصی رپورٹ)گزشتہ روز اعلان کردہ فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج2024 ء میں پنجاب کالج کے طالبعلموں نے ہمیشہ کی طرح شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار پوزیشنز حاصل کیں۔ نتائج کے مطابق پنجاب کالج کی عروبہ عاصم نے 1100 میں سے 1065نمبروں کیساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی اور پری میڈیکل گر وپ میں بھی پہلی پوزیشن کی حقدار ٹھہریں، جبکہ کامرس گروپ میں ایواز فہیم خان نے 971 نمبروں کیساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ہیومینیٹیز گروپ میں اشمل نور 980 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ پوزیشن ہولڈرز نے ان شاندار نتائج کو ربِ کریم کے کرم، اساتذہ کی کاوشوں، والدین کی دعاؤ ں کا ثمر اور اپنی محنت کا پھل قرار دیا۔
پنجاب کالج
