عدالت نے امتیاز احمد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے موقع پر پولیس پر تشدد کرنے کے مقدمے میں اپوزیشن کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز احمد شیخ کو دس دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا.پولیس نے رکن اسمبلی امتیاز احمد شیخ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ان کا جسمانی ریمانڈ مانگا. انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ امتیاز شیخ سے ڈنڈا برآمد کرنا ہے اور مقدمے میں چھان بین کرنی ہے.. عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور دس دنوں کا جسمانی دیدیا عدالت نے حکم دیا کہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ پیش کیا جائے۔
جسمانی ریمانڈ
