برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل پر  کوئی پابندی نہیں، حکومتی بیان

 برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل پر  کوئی پابندی نہیں، حکومتی بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل پر کوئی پابندی نہیں ہے. عدالت نے پنجاب حکومت کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی لاہور ہائیکورٹ کے روبرو برائلرمرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی تو پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہے‘پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب کے سرحد ضلع ڈی جی خان انتظامیہ نے مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں لگائی، عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی. نیاز احمد نے  اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

برائلر مرغی

مزید :

علاقائی -