چور، ڈاکو سرگرم، لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں خاور سے2 لاکھ 30ہزارنقدی اور موبائل فونز، شیراکوٹ میں افضل سے 2 لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں جنید سے ایک لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں منصور سے ایک لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں بلال سے1 لاکھ 20ہزار روپے فون، ہنجروال میں اقبال سے 1لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل فون، مصری شای میں خالد سے 80 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،جنوبی چھاؤنی اور اکبری گیٹ سے گاڑیاں جبکہ ٹاؤن شپ لیاقت آباد اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
