پولیس نے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اغواء برائے تاوان سیل نے گرین ٹاؤن لاہور سے لاپتہ ہونے والے 11سالہ محمداحمد کو داتا دربار کے علاقہ سے ٹریس کرکے بحافظت ورثاء کے حوالے کردیا۔
سپرد کیا۔ڈی ایس پی KR سٹاف میاں انجم تو قیر نے کہا کہ والدین نے بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن لاہور میں درج کروایا تھ اوالدین نے بتایاکہ محمداحمد5 بہنوں کا اکلوتابھائی ہے بچے کو سی سی ٹی وی کیمرہ جات، ہیومن انٹیلی جنس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے ٹریس کیا گیاگمشدہ بچوں کو تلاش کرکے ان کے والدین کے سپرد کرنا عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔
ایس پی (OCU) فرقان بلال نے کہا کہ اغواء برائے تاوان سیل نے سال 2024 میں 56 بچوں کو ٹریس کیا اپنوں سے بچھڑوں کوملانے کیلییدن رات کوشاں ہیں۔متاثرین نے آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہورکی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی(OCU)عمران کشور اور ان کی ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور طرف سے ڈی ایس پی میاں انجم توقیر اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلا ن کیا۔
