ٹریفک وارڈنز نے لڑکی سے موبائل فون چھیننے والے کو پکڑلیا
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ٹریفک افسران نے لڑکی سے موبائل فون چھین کر بھاگنے والے ملزم کو پکڑلیا،مسلم ٹاؤن موڑ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز خالد اور اشتیاق نے طالب علم لڑکی سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والا سنیچر کو دھر لیا ٹریفک افسران خالد اور اشتیاق نے سنیچر کو حوالہ پولیس کر دیا اور موبائل لڑکی کے حوالے کر دیا۔
ٹریفک وارڈنز نے جان و مال کی حفاظت کر کے اعلی مثال قائم کر دی۔ طالب علم لڑکی کا ٹریفک پولیس آفیسر سے اظہار تشکر/ڈھیروں دعائیں دیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شاباش، تعریفی سند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وارڈنز ٹریفک روانی کے ساتھ ساتھ جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔
