حضرت داتا گنج بخش کا عرس، سکولوں میں 26اگست کو تعطیل کا اعلان
لاہور(آئی این پی) حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی مناسبت سے 26 اگست کو لاہورکے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز ضلع لاہور کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں تعطیل ہوگی۔خیال رہے کہ برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 981 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کل سے شروع ہوں گی۔
تعطیل
