پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، پارلیمنٹ میں تعاون کی درخواست      

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، پارلیمنٹ میں تعاون کی درخواست      

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی وفد کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات  کی ہے۔ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، شبلی فراز، رؤف حسن شامل۔جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا لطف الرحمان، اسلم غوری، مولانا امجد خان شریک  ہیں۔ملاقات میں انجنئیر ضیاء الرحمان، مفتی فضل غفور، ملک سکندر شریک ہیں۔کامران مرتضی اجلاس میں کوئٹہ سے وڈیو لنک سے شریک ہوئے،ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ جبکہ پی ٹی آئی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی  کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے پارلیمنٹ کے اندر ان ہاؤس تعاون کی درخواست  کر دی گئی۔ حکومت کو ان ہاؤس مل کر چلنے پر بھی ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے،ماضی کے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث لائے گئے، جے یو آئی کی طرف سے خود تحریک چلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا، مولانا فضل الرحمان  نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جواب دیا جاسکتا ہے، اس ملاقات کو پی ٹی آئی اور جو یو آئی کی باقاعدہ ملاقات کہا جاسکتا ہے، دونوں جماعتوں میں فاصلے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پارلیمنٹ کے اندر متفقہ لائحہ عمل کے اثرات پارلیمنٹ کے باہر بھی نظر آئیں گے، دونوں جماعتوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی تجاویز د ی گئیں ہیں۔

پی ٹی آئی ملاقات

مزید :

صفحہ اول -