جرمنی میں میلے کے دوران چاقو سے حملہ، 3 افراد ہلاک
سورس: Representational Image
برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کے شہر زولنگن میں میلے کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند چاقو سے حملے کر کے تین افراد کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا۔خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر میں یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پونے دس پیش آیا۔ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
چاقو زنی ایک مارکیٹ میں گئی جہاں سٹیج پر موسیقی جاری تھی، علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے نو کی حالت تشویشناک ہے۔
