کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے،فاروق ستار

کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے،فاروق ستار
کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے،فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے۔

ایم کیوایم کی جانب سے عباسی شہید ہسپتال میں شجرکاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے، کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے۔کراچی میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ نے موقع دیا تو ہم نے عباسی شہید ہسپتال کو بہترین ہسپتال بنانا ہے، سب سے پہلی ایم آر آئی مشین عباسی شہید ہسپتال میں ہم اپنے دور میں لائے تھے۔