وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے-وزیر اعلیٰ نے عامر الیاس اور مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کااظہار کیا اورکہاکہ والدہ کی وفات زندگی کا بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ آپ سب کو صبر دے-وزیر اعلی مریم نواز نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعاکی-
