ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس کے جوانوں نے خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، دو دہشت گرد ہلاک کردیےگئے۔ مقابلے میں خوارجی دہشت گردوں نے ہینڈ گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحے کا استعمال کیا تاہم پنجاب پولیس کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کو انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے خوارج کے حملے کی اطلاع تھی جس پر پولیس ہائی الرٹ تھی۔ خوارجی دہشتگردوں نے ارادے ناکام ہوتے دیکھ کر پولیس پر حملہ کیا، جوابی حملے پر بھاگ کھڑے ہوئے تاہم پولیس پارٹی کی جانب سے تعاقب پر بھاری اسلحہ سے حملہ کر دیا، پولیس کے جوابی حملے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ایس ایچ او وہوا سمیت پولیس کانسٹیبل فائر لگنے سے زخمی ہوئے۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او ڈی جی خان سید علی اطلاع پاتے ہی موقعہ پر پہنچ گئے۔ علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے۔