موسم میں بہتری کے بعد لاہور سے جہاز بھی اُڑ گئے

موسم میں بہتری کے بعد لاہور سے جہاز بھی اُڑ گئے
موسم میں بہتری کے بعد لاہور سے جہاز بھی اُڑ گئے

  

لاہور ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) موسم بہتر ہونے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ لاہور میں شدید دھند اور موسم میں خنکی کے بعد گذشتہ شام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند کردیاگیاتھااور موسم میں بہتری آنے کے بعد تقریباً 14گھنٹے بعد ایئرپورٹ پروازوں کے لیے کھول دیاگیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پندرہ سے بیس دن دھند کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوتی ہیں اور بجٹ کی کمی کی وجہ سے رن وے اور ایئرپورٹ پر روشنی کے لیے ہیوی میکنزم لگانے کی گنجائش نہیں ۔

مزید : بزنس