اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے آٹھ مزدورجاں بحق

اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے آٹھ مزدورجاں بحق
اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے آٹھ مزدورجاں بحق

  

اورکزئی ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے آٹھ مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکا کان میں گیس بھرجانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں آٹھ مزدور جاں بحق ہوئے۔بتایاگیاہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے۔ مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والے مزدورں کی لاشیں نکالی، حادثے میں پچاس کے قریب مزدورں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید : اورکزئی