افغانستان میں خاتون پولیس اہلکار نے امریکی افسر قتل کردیا

افغانستان میں خاتون پولیس اہلکار نے امریکی افسر قتل کردیا
افغانستان میں خاتون پولیس اہلکار نے امریکی افسر قتل کردیا

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں خاتون پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے امریکی سیکیورٹی مشیر کو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔افغان حکام کے مطابق کابل میں پولیس ہیڈ کواٹرز میں ایک تقریب کے دوران خاتون پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے سابق امریکی فوجی اورافغان پولیس کے سیکیورٹی ایڈوائزرکو ہلاک کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس اہلکارحراست میں لے لیا گیا ہے۔ نیٹو حکام نے امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

مزید : بین الاقوامی