پاکستانی فاسٹ باﺅلر بھارت کو پریشان کرسکتے ہیں : محمد حفیظ

پاکستانی فاسٹ باﺅلر بھارت کو پریشان کرسکتے ہیں : محمد حفیظ
پاکستانی فاسٹ باﺅلر بھارت کو پریشان کرسکتے ہیں : محمد حفیظ

  

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہاہے کہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر بھارت کو پریشان کرسکتے ہیں ، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنا لوہا منوائیں ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کپتان محمد حفیظ نے کہاکہ ہمارے پاس کچھ حیران کردینے والے کھلاڑی ہیں ، بھارت کے پاس اچھے بیٹسمین لیکن ہمارے پاس اچھے باﺅلرز ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ فاسٹ بالر بھارت کو پریشان کرسکتے ہیں ، سعید اجمل بہترین بالر ہیں لیکن دیگر باﺅلروں کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی ۔ کپتان کاکہناتھا کہ آفریدی اب بھی میچ ونر ہیں اور امید ہے کہ وہ سیریز میں اچھے رنز بنائیں گے، کرکٹ پریشر گیم ہے لیکن کوشش کریں گے کہ پریشر نہ لیں ۔

مزید : کھیل