دھند اندھا دھند ، پنجاب میں مواصلاتی نظام بھی ’اندھا‘ ہوگیا

دھند اندھا دھند ، پنجاب میں مواصلاتی نظام بھی ’اندھا‘ ہوگیا
دھند اندھا دھند ، پنجاب میں مواصلاتی نظام بھی ’اندھا‘ ہوگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے اکثر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیاہے جبکہ کل کی طرح آج بھی فضائی ٹریفک بری طرح سے متاثر ہوئی ہے اور متعدد پروازیں دوسرے شہروں کو روانہ کردی گئی ہیں ۔  شدید سردی کے ساتھ ہی دھند نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے اکثر شہروں پر گہری دھند چھائی ہوئی ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک انتہائی سست روی سے چل رہی ہے۔ ادھر موٹروے کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک شدید دھند ہے شیخوپورہ تک حد نظر صفر ہے۔ دھند کا سلسلہ صبح دس بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام نے اسلام آباد سے لاہور سفر کرنے والے مسافروں کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : ماحولیات