پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے سری لنکن ٹےم کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے سری لنکن ٹےم کا اعلان

کولمبو (آئی این پی) سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے 16رکنی سری لنکن سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سری لنکا کرکٹ اعلامیہ کے مطابق اینجلو میتھیوز(کپتان)، دنیش چندی مل(نائب کپتان)، دیموتھ کونارارتنے، کوشال سلوا، کمار سنگاکارا(وکٹ کیپر)، سرنگا لکمل، شمنڈا ایرنگا،لاہیرو تھری مانے، پرسانا جے وردھنے، مہیلا جے وردھنے،نوان کولاسیکرا،وشوا فرنینڈو،سچیتا سینا نائیکے،نوان پرادیپ،رنگانا ہیراتھ اور دلروان پریراشامل ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹےسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 31دسمبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔دوسراٹےسٹ میچ 8جنوری سے شیخ زاید سٹیڈیم ابوظہبی جبکہ تےسرااور آخری ٹےسٹ میچ 16جنوری سے شارجہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی