مصباح الحق کو میچ میں سب نہیں صرف حفیظ مشورے دیں ، وقار ےونس

مصباح الحق کو میچ میں سب نہیں صرف حفیظ مشورے دیں ، وقار ےونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ دبئی کے دوسرے ون ڈے میں جس وقت پاکستانی ٹیم مشکلات میں گھری ہوئی تھی اس وقت کئی کھلاڑی مصباح الحق کو مشورہ دے کر کنفیوز کررہے تھے۔ ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ایسے موقع پر نائب کپتان محمد حفیظ ہی مشورہ دیں تو ٹھیک ہے لیکن متعدد کھلاڑی کپتان کو مشورہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے خلاف دائیں بائیں سے جس طرح تنقید ہورہی ہے اس سے وہ گھبراہٹ اور مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انتظامیہ نے عمر گل کی فٹنس چیک کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح عمر گل میں اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق دوسرے میچ میں فیلڈنگ میں غلطی کرنے پر جنید خان کو ڈانٹ رہے تھے۔ حالانکہ غلطی سعید اجمل کی تھی۔ وہ جب چاہتے ہیں جنید کو ڈراپ کر دیتے ہیں۔ وہ عرفان کی غیر موجودگی میں پاکستان کے نمبر ایک فاسٹ بولر ہیں۔ جنید خان کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔