سعید اجمل مسلسل تین برسوں مےں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر

سعید اجمل مسلسل تین برسوں مےں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر

دبئی(آئی اےن پی) جادوگراسپنر سعید اجمل ثقلین مشتاق کا ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڑ توڑنے کے ساتھ ساتھ مسلسل تین برسوں تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر سعید اجمل رواں سال بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولربن گئے ہیں۔ انہوں نے 103 وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اس سے پہلے ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ثقلین مشتاق کےپاس تھا۔ سعید اجمل مسلسل تین برسوں سےسب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرہیں۔ یہ اعزاز اس سے پہلے کسی بولر کے پاس نہیں تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی