تھائی لینڈ، مظاہرین نے الیکشن کے لئے رجسٹریشن کروانے والوں کا راستہ روک لیا

تھائی لینڈ، مظاہرین نے الیکشن کے لئے رجسٹریشن کروانے والوں کا راستہ روک لیا

بنکاک (آئی اےن پی)تھائی لینڈ میں وزیراعظم کے خلاف احتجاج جاری ہے، ہزاروں مظاہرین نے الیکشن کے لئے رجسٹریشن کرنے کے لیے آنے والے امیدواروں کا راستہ روک لیا ۔غےرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے رات سرکاری دفاتر کے باہر قائم احتجاجی کیمپوں میں گزاری۔ صبح ہوتے ہی ہزاروں مظاہرین ریلی کی صورت میں بنکاک اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئے۔ اسٹیڈیم میں آئندہ سال کے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں امیدواروں کی رجسٹریشن کے لئے دفاتر قائم ہیں لیکن مظاہرین نے اسٹیڈیم کے راستے بلاک کرکے امیدواروں کو اندر جانے سے روک دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ینگ لک شناواترا اقتدار نگران حکومت کے حوالے کرکے خود ملک سے نکل جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کرپٹ شناواترا خاندان کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

مزید : عالمی منظر