للت مودی آر سی اے صدارتی عہدے کیلئے فیورٹ،نتائج کا اعلان 6 جنوری کو ہو گا

للت مودی آر سی اے صدارتی عہدے کیلئے فیورٹ،نتائج کا اعلان 6 جنوری کو ہو گا

للت مودی آر سی اے صدارتی عہدے کیلئے فیورٹ،نتائج کا اعلان 6 جنوری کو ہو گا

جے پور (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق کمشنر للت مودی کو راجستھان رائلز کرکٹ ایسوسی ایشن صدر کے عہدے کیلئے فیورت قرار دیا جا رہا ہے، انتخابات کے نتائج کا اعلان 6 جنوری کو ہو گا۔ بھارت کی سپریم کورٹ آر سی اے انتخابات کا خود جائزہ لے رہی ہے اور اس حوالے سے سابق جج نارندر کسلیوال کو سرپرست مقرر کیا گیا ہے۔ آر سی اے کے انتخابات میں صدارتی عہدے سمیت دیگر عہدیداروں کے چناﺅ کیلئے ووٹنگ ہوئی، آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کو صدارتی عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم حتمی نتیجہ 6 جنوری کو سامنے آئے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی