ناروے کے آندریس نے فری سٹائل سکی انگ سلوپ ٹائٹل جیت لیا

ناروے کے آندریس نے فری سٹائل سکی انگ سلوپ ٹائٹل جیت لیا

کولوراڈو (آئی اےن پی)ناروے کے آندریس ہیویٹ اور کینیڈا کی ڈاراہوئیل نے فری سٹائل سکیئنگ سلوپ سٹائل کا ٹائٹل جیت لیا۔امریکہ کے شہر کولوراڈو میں ہونیوالے سکئینگ کے دلچسپ اور شاندار مقابلوں نے شائقین کو حیران کر دیا،مینز کے سلوپ سٹائل ایونٹ کے فائنل میں ناروے کے نے اپنی منفرد اور شاندار پرفارمنس دکھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ہیویٹ نے ایونٹ میں سب سے زیادہ بانوے اعشاریہ آٹھ صفر پوائنٹس بنا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔امریکہ کے نیکولس کی دوسری اور آسٹریلیا کے رسل کی تیسری پوزیشن رہی،خواتین ایونٹ میں کینیڈا کی ڈارا ہوئیل زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہیں،امریکہ کی ڈیرئن دوسرے اور گریٹی تیسرے نمبر پررہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی