بہتر فارمنس سے اپنا ٹیسٹ کھیلنے کا خواب ضرور پورا کروںگا،فواد احمد

بہتر فارمنس سے اپنا ٹیسٹ کھیلنے کا خواب ضرور پورا کروںگا،فواد احمد

اسلام آباد (آن لائن)پاکستانی نژاد آسٹریلوی سپنر فواد احمد نے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر بہتر کارکردگی سے اپنا ٹیسٹ کھیلنے کا خواب ضرور پورا کریں گے۔ایشنز سیریز میں تنقید کے باعث میری پرفارمنس دباﺅ کا شکار ہوئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینگروکھلاڑی کا کہنا تھا کہ انہیں ایشنز سیریز میں کینگرو کا خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا تھا مگر انہیں ایشنز سیریز میں کھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔میں نے ہمت نہیں ہاری ابھی بہت سی کرکٹ میرے آگے موجود ہے ۔ایک بار پھر بہتر فارمنس سے اپنا ٹیسٹ کھیلنے کا خواب پورا کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی