فون کال کی جاسوسی کا اختیار سابق صدر بش نے دیا،ڈائریکٹر این ایس اے

فون کال کی جاسوسی کا اختیار سابق صدر بش نے دیا،ڈائریکٹر این ایس اے

 نیویارک(این این آئی)امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے فون کالز کی جاسوسی سے متعلق مزید دستاویزات افشا کردیں۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جیمز کلپر نے ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے نائن الیون سانحے کے بعد اکتوبر2001ءمیں ٹیررسٹ سرویلنس پروگرام کے تحت جاسوسی کے اختیارات دئیے تھے اور 2005ءمیں صدر بش نے خود ہی جاسوسی پروگرام کا راز کھول دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں جاسوسی پروگرام کو صدارتی آرڈی ننس کے تحت 30 سے 60دن تک توسیع دیتے رہے۔ بعد میں اسے جاسوسی ایکٹ میں تبدیل کردیا گیا۔

 اور اس کےلئے خفیہ کورٹ کی ضرورت پڑی۔ حال ہی میں امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے جاسوسی پروگرام کو غیر آئینی قرار دیا ہے جبکہ صدر اوباما کے تشکیل دیے گئے ایک جائزہ پینل نے پر پروگرام میں اصلاحات کی تجاویز دی ہیں۔

مزید : عالمی منظر