جنوبی افریقہ‘مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا جلدشروع ہو جائے گا

جنوبی افریقہ‘مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا جلدشروع ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانزبرگ( ندیم شبیر سے) پاکستانی سفارت خانے میں تعینات سفارتکار عبدالجبار میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک کے بعد اب ساﺅتھ افریقہ میں بھی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراءمختصر عرصے بعد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں میشن ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار روزنامہ پاکستان سے گفتگو کترے ہوئے کیا۔ عبدالجبار میمن نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے سفارتخانے کا عملہ ہر دم حاضر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ غیر قانونی طریقوں سے اور انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھنے کے بجائے قانونی طریقہ سے جنوبی افریقہ سے اور انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھنے کے بجائے قانونی طریقہ سے جنوبی افریقہ میں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیار غیر میں بیٹھا ہوا ہر شخص پاکستان کا سفیر ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیں مل جل کر اور ہر جگہ ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -