افغانستان میں امن کی چابی پاکستان کے پاس ہے، امریکا سے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی کوئی جلدی نہیں،اپنے مطالبات پر سختی سے قائم ہیں،امرےکہ ہمےں کبھی اکےلا نہےں چھوڑے گا،افغان صدر حامد کرزئی کی صحافےوں سے گفتگو

افغانستان میں امن کی چابی پاکستان کے پاس ہے، امریکا سے سکیورٹی معاہدے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (آئی اےن پی)افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات کی چابی پاکستان کے ہاتھ میں ہے ،امریکا کا کردار ثانوی ہے۔غےر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر نے ایک بار پھر افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کی چابی پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔ اس حوالے سے امریکا کا کردار ثانوی نوعیت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ معاہدے پر دستخط کے لیے اپنی شرائط لویہ جرگہ میں بیان کرچکے ہیں۔ اپنے مطالبات پر سختی سے قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستخط سے انکار پر ملکی حالات میں بگاڑ نے کے خدشات محض پروپیگنڈا ہیں۔ امریکا ہمیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ امریکا کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہی ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -