بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ پر جوتا پھینک دیا گیا

بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ پر جوتا پھینک دیا گیا

نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ پر جوتا پھینک دیا گیا ۔ نتیش کمار نے لالو پرساد اور کانگریس کے خلاف بات کی تو کسی نے جوتادے مارا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بیگوسرائے شہر میںاےک تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کانگریس اور لالو پرسادکی پارٹی آر جے ڈی کے اتحاد کو دونوں پارٹیوں کا گٹھ جوڑ قرار دیا اور کہا کہ بہار میں ترقی نہ ہونے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔ نتیش کمار تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ ایک جوتا قریب آکر گرا لیکن نتیش محفوظ رہے۔ پولیستقرےب میں شامل مشتعل لوگوں کو کنٹرول کرتی رہی لیکن لوگ نتیش کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

مزید : عالمی منظر