ٹی وی فکشن شو ” 24“ میں کام کرنے کاتجربہ اچھا رہا اداکارہ مندیرا بیڈی

ٹی وی فکشن شو ” 24“ میں کام کرنے کاتجربہ اچھا رہا اداکارہ مندیرا بیڈی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ ٹی وی اداکارہ مندیرا بیڈی نے کہا ہے کہ اداکار انیل کپور کے ٹی وی فکشن شو ” 24“ میں کام کرنے کاتجربہ اچھا رہا۔ اداکارہ مندیرا بیڈی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ وہ اداکار انیل کپور کے فکشن شو ” 24“ کی ایک قسط کاحصہ بنی تھی ۔ یہ مکمل انٹر ٹینمنٹ پیکج تھا۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس کا حصہ بنیں اور انہوں نے بے حد انجوائے کیا۔انہوں نے کہاکہ انہیں اپنے 19سال کے کیریئر میں پہلی بار کسی شو کا حصہ بن کر فخر محسوس ہو رہا ہے ۔ اداکارہ مندیرا ” کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی “ اور دیگر جیسے ہٹ ٹی وی ڈراموں کا حصہ بن چکی ہیں جس میں ان کے کردار کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔

مزید : کلچر