سینئر اداکار محمود خان کی بیماری مزید شدت اختیار کر گئی

سینئر اداکار محمود خان کی بیماری مزید شدت اختیار کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) سینئر اداکار محمود خان کی بیماری مزید شدت اختیار کر گئی جسکے بعد وہ وہیل چیئر پر آ گئے ہیں ۔ اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ محمود خان کی بیماری میںشدت آ گئی ہے اور انکے گھریلو حالات بھی انتہائی ابتر ہو چکے ہیں بلکہ یہاں تک کے انکے پاس ادویات کی خریداری کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔ دوسری طرف شوبز حلقوںنے کہا ہے کہ محمود خان نے اپنی زندگی کے 35سال فن کے لئے وقف کئے ہیں ۔ حکومت انہیں بے آسرا چھوڑنے کی بجائے انکی مالی معاونت او ر انکے علاج معالجہ سرکاری خرچ پر کرانے کا بندوبست کرے ۔

مزید :

کلچر -